آن پڑے ہیں تورے دوارے
بھاگ جگاؤ خواجہ آج ہمارے
پاپوں کی گٹھڑی لے کر آئی ہوں تورے دوار
پاپن ہوں من کی میلی کرپا کرو سرکار
روتا گیا نہ کوئی در سے تمہارے - بھاگ جگاؤ
تو بن کیسے کاٹوں جیون کی میں رتیاں
من پر چاؤں اپنا کر کے تمہاری میں بتیاں
آؤ کبھی تو گھر میں ہمارے ۔ آن پڑے ہیں
میں ہوں بھکارن توری تو ہے غریب نواز
میں ہوں تمہاری بابا میرا تو ہے تو ہی ناز
جیتی ہوں میں تو بابا تیرے سہارے - آن پڑے ہیں
مانگوں نہ سونا چاندی مانگوں کرم کی نجریا
آباد رکھے مولا بابا تمہاری نگریا
اجمیری خواجہ کملی والے کے پیارے ۔ آن پڑے ہیں
جان بھی تیری خواجہ اور یہ دل بھی ہے تیرا
سندر صورتیا والے میں توری داسی تو ہے میرا
میرا تو سب کچھ خواجہ نام تمہارے - آن پڑے ہیں
ڈگمگ ڈولے نیا دور بڑی ہے کنارا
ہم کو بھی دینا خواجہ اپنے کرم کا سہارا
لگ جائے نیا موری اب تو کنارے ۔ آن پڑے ہیں
خواجہ رے خواجہ تجھ کو تیرے پریمیوں کا واسطہ
محفل میں جو بھی آیا کشکول بھر دے سب کی آس کا
لاکھوں کے خواجہ تو نے بخت سنوارے - آن پڑے ہیں
تورے پریمیوں میں ایک پریمی ہے نیازی
لج پال خواجہ میرے رہنا سدا مجھ پہ راضی
ٹکڑوں پہ تیرے سب کے گزارے ۔ آن پڑے ہیں