ؓجاں نثاروں کو تیرے مثل بلال حبشی
سرفروشی کی تمنا تیرے بازار میں ہے
ہر جگہ ذکر شہؐ کون و مکاں ہے موجود
ہر گلستاں میں ہے ہر وادی پرخار میں ہے
روضہ پاک کے اندر ہے رسائی کس کی
کس کو معلوم کہ کیا پردہ اسرار میں ہے
عمر بھر سلسلہ نعت رہے گا جاری
ایک سیلاب معانی میرے افکار میں ہے
مظہر نعت سرا ہو نہ اسی میں مدفون
یہ جو اک قبر غبار رہ سرکارؐ میں ہے
شاعر کا نام :- مظہر الدین مظہر
کتاب کا نام :- میزاب