خوش ہوں نبیؐ کی آل کی اُلفت میں زندہ ہوں
خاکِ درِ رسولؐ کی نکہت میں زندہ ہوں
صدقے میں پنجتن ؑ کے مجھے زندگی ملی
میں سیّدہ کے لال کی رحمت میں زندہ ہوں
صدقے میں پنجتن ؑ کے مجھے زندگی ملی
میں سیّدہ کے لال کی رحمت میں زندہ ہوں
نظریں تو کربلا میں ہی لگتا ہے رہ گئیں
شہر حسینؑ پاک کی حرمت میں زندہ ہوں
ملتا ہے جو نصیب میں لکھ دیتا ہے خدا
میں تو نبیؐ کی آل کی خدمت میں زندہ ہوں
جاہ و جلال میری طلب ہی نہیں رہے
میں تو علیؑ کے چاند کی مدحت میں زندہ ہوں
میرا مجیدؔ اُن کے سوا آسرا نہیں
حُبِ رسولِؐ پاک کی نسبت میں زند ہ ہوں
شاعر کا نام :- عبد المجید چٹھہ
کتاب کا نام :- عکسِ بو تراب