میں آپ کا دیوانہ ہوں محبوب الہی

میں آپ کا دیوانہ ہوں محبوب الہی

اپنے سے بھی بیگانہ ہوں محبوب الہی


میخانے سے تیرے کہیں جا ہی نہیں سکتا

دو دی کش میخانہ ہوں محبوب الہی


قربان مرا دل ہے مری جان تصدق

تو شمع میں پروانہ ہوں محبوب الہی


مخمور نگاہوں کا تری روز ازل سے

مستانہ ہوں مستانہ ہوں محبوب الہی


مجھ بیدم دل خستہ کے ارمان نہ پوچھو

ارمانوں کا کاشانہ ہوں محبوب الہی

شاعر کا نام :- بیدم شاہ وارثی

کتاب کا نام :- کلام بیدم

دیگر کلام

ذرا کیجیے دلبری غوثِ اعظم

مولا حسنؑ کو حیدری فرمان دیکھئے

سوہنی صُورت سوہنی خصلت سوہنی چال علی دی

کیوں نہ ہو رُتبہ بڑا اصحاب و اہل بیت کا

ؑرہبر کارواں حسینؑ ‘ رہر و ِبے گماں حسین

نبیؐ اقدس کی سیرت کی وہی تصویر کامل ہیں

حقیقت میں ہو سجدہ جبہ سائی کا بہانہ ہو

جامع القرآں پئے القابِ ذو النّورین ہے

کیسے کاٹوں رَتیاں صابر

علم کے شہر کا دروازہ