مولا حسنؑ کو حیدری فرمان دیکھئے

مولا حسنؑ کو حیدری فرمان دیکھئے

تعمیل کر رہے ہیں وہ ہر آن دیکھئے


شانِ علی ؑ میں دیکھو وہ خیبر کا معرکہ

اسلام پر امامؑ کے احسان دیکھئے


خیبر میں ضرب کاری جو دیکھی ہے شیر کی

اب کربلا میں آپؑ کی پہچان دیکھئے


حسنؑ و حسینؑ غازیؑ و اکبر ؑ کے سائے سے

ڈرتا تھا کیسے لشکرِ شیطان دیکھئے


اسلام کی پکار پہ جانیں نثار کیں

ہیں کس قدر عظیم وہ انسا ن دیکھئے


رہتا تھا جس مکان میں اک کفر پوش شخص

اُس قصر بے یقیں کو ویران دیکھئے