آس لے کے بیٹھا ہوں
ایک گدائے ادنیٰ ہوں
آپؐ دل میں رہتے ہیں
کیوں کہوں اکیلا ہوں؟
کام کیا ہے شاہوں سے
آپ ہی کا منگتا ہوں
اِک سکون ملتا ہے
جب درود پڑھتا ہوں
آگیا مدینے سے
خُلد سے مَیں لوٹا ہوں
آپؐ ابرِ رحمت ہیں
میں سلگتا صحرا ہوں
شاعر کا نام :- اسلم فیضی
کتاب کا نام :- سحابِ رحمت