انا سجدوں کی پوری ہو جبیں کو بھی قرار آئے

انا سجدوں کی پوری ہو جبیں کو بھی قرار آئے

نظر کے سامنے یا رب کبھی تو وہ دیار آئے


رواں آنکھوں سے آنسو ہوں، درِ فخرِ دو عالمؐ ہو

وہ لمحہ بھی کبھی اے گردشِ لیل و نہار آئے


سنہری جالیوں کی جو بہاریں دیکھ آئے ہیں

ہم ان کی انجمن سے جب بھی آئے اشک بار آئے


فلک پر انبیاء کی پیشوائی کے لئے پہونچے

زمیں پر آپؐ بن کر رحمتِ پروردگار آئے


کبھی بلوائیے اخترؔ کو بھی آقا مدینے میں

کسی دن تو اسے بھی زندگی کا اعتبار آئے