عاشقانِ مصطفٰےؐ سب مل

عاشقانِ مصطفٰےؐ سب مل کے ایسا کیجئے

مدحتِ ممدوحِ یزداں کو وظیفہ کیجئے


آپؐ کے اسم گرامی کی جہاں میں دھوم ہو

آپؐ ہی کے ذکر کا ہر گھر میں چرچا کیجئے


ٹھوکریں کھاتے پھروگے اُن کا دامن چھوڑ کر

راحتِ جاں کے لئے اُن کو مسیحا کیجئے


بارگاہِ ایزدی میں پائو گے اونچا مقام

آپؐ کے بس نامِ نامی کو وسیلہ کیجئے


رحمتِ کونین کا ہے بحرِ رحمت جوش پر

آگے بڑھ کے ‘ عاصیو ! عرضِ تمنا کیجئے

شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل

کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی

دیگر کلام

یہ چند وَرق نعت کے لایا ہے غلام آج

مجھ کو تو اَپنی جاں سے بھی

مرے لج پال کے جو چاہنے والے ہوں گے

میٹھے مدینے میں بلا، اے آخری نبی

محفل میں محمدؐ کی عطا مانگ کے جانا

اے بَدَورِ خود امامِ اہلِ اِیقاں آمدَہ

مدینے کے سارے مکیں محترم ہیں

مصطفیٰ کیسے بشر ہیں کوئی کیا پہچانے

ہو نگاہ کرم کملی والے تیرے بن کوئی میرا نہیں ہے

تمہارے آنے سے پہلے کیا تھی ہمارے