حبیبِ رب عُلا محمدؐ
نشانِ نور خدا محمدﷺ
دکھی دلوں کی صدا محمدﷺ
شفیعِ روزِ جزا محمدﷺ
وہی مزمل وہی مدثر
مرادِ شمس و ضحیٰ محمدﷺ
انھیں کے دم سے جہاں میں رونق
بہارِ ارض و سما محمد ﷺ
وہ دیکھو محشر میں ہر زباں پر
بس ایک نعرہ ہے یا محمدﷺ
وہ جانِ عیسیٰ وہ شانِ موسیٰ
خلیل کی ہیں دعا محمد ﷺ
خدا نے چاہا تو قبر میں ہم
پڑھیں گے صلِّ علیٰ محمدﷺ
قلم رکھا نظمی نے یہ کہہ کر
خدائی کے ناخدا محمدﷺ
شاعر کا نام :- سید آل رسول حسنین میاں برکاتی نظمی
کتاب کا نام :- بعد از خدا