ہے دل میں عشقِ نبیﷺ کا جلوہ
نظر میں طاہر سما رہے ہیں
ہمارے طاہر ہمارے آنگن
میں آج تشریف لا رہے ہیں
نگر نگر میں کرو منادی
ہے آج طاہر پیا کی شادی
نظر ملا کر وہ داسیوں کو
سدا سہاگن بنا رہے ہیں
ہر ایک دل میں سرور اُن کا
ہر اِک نظر میں ظہور اُن کا
وہ اپنی آنکھوں کے میکدے سے
شرابِ اُلفت پِیلا رہے ہیں
ہمارے طاہر کے سب سوالی
کوئی گیا آج تک نہ خالی
گدا نوازی کی شان دیکھو
کہ سب کی بگڑی بنا رہے ہیں
یہ زندگی ہے نیاز اُن کی
ہے دل میں قائم نماز اُن کی
حرم سمجھ کر اس آستاں پر
ولی زمانے کے آرہے ہیں
ضرور فیضِ کرم ملے گا
ضرور دِل کا چمن کِھلے گا
جو اپنے طاہر پیا کی پیاری
آج محفل سجارہے ہیں
ہے اِن کے سر پر نبیﷺ کا سایا
ہے اِن کے سر پر علیؑ کا سایا
جہاں سے طاہر پیا ہیں گذرے
وہ راستے جگ مگا رہے ہیں