عشقِ نبی ﷺ جو دل میں بسایا نہ جائے گا

عشقِ نبی ﷺ جو دل میں بسایا نہ جائے گا

سر سے نحوستوں کا یہ سایہ نہ جائے گا


اصغرؓ کے خُوں سے اِس کو جلایا حُسینؓ نے

’’پُھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا‘‘


سہتے رہے اذیتیں ، کہتے رہے بلالؓ

عشقِ رسول دل سے نکالا نہ جائے گا


ہم بے کسوں کی لاج بھی رکھنا مرے کریم !

تیرا کہا تو حشر میں ٹالا نہ جائے گا


وابستہ ہے جو آپ کے دامن سے یا نبی

محشر میں وہ غُلام رُلایا نہ جائے گا


جن کو مرے کریم ﷺ نے بخشی ہے روشنی

ہوں ظُلمتیں ہزار ، اُجالا نہ جائے گا


ہر گز لحد میں فیصلہ ہوگا ، نہ جب تلک

جلوہ رُخِ نبی کا دکھایا نہ جائے گا


رخصت ہوا جلیل مدینے سے جس گھڑی

لمحہ وہ دل خراش بُھلایا نہ جائے گا

شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل

کتاب کا نام :- مشکِ مدحت

دیگر کلام

ہر عیاں میں ہیں نہاں سیّدِ مکی مدنی

رہے دل میں جو یاد ان کی

مدینے پہ یہ دِل فِدا ہو رہا ہے

اوہنوں جان کہواں یا جان دی وی اُس سوہنے نوں میں جان آکھاں

سیّدی یا حبیبی مولائی

یاد آتا ہے درِ جانِ جہاں پر بیٹھنا

مدینے کی فضائیں مِل گئیں دل کو قرار آیا

!مجھ کو ترے کرم کا سہارا ہے اَے کریم

بھُلایا ہے تجھے تو ہر گھڑی آزار لگتی ہے

کوئی ہوا ہے اور نہ ہوگا