کس نے سمجھا قرآن کا ماخذ
در حقیقت ہیں مصطفیٰ ماخذ
سورہ نجم میں بیاں کس کا
کیا ہے شان نزول کیا ماخذ
نجدیو، قبل قراتِ قرآں
دیکھو آیات کا ذرا ماخذ
اپنے جیسا بشر بتانے سے
کیا بدل جائے گا بھلا ماخذ
دیکھیے تو کلامِ نظمی میں
نعت مضمون ہے ثنا ماخذ
شاعر کا نام :- سید آل رسول حسنین میاں برکاتی نظمی
کتاب کا نام :- بعد از خدا