لوائے حمد اُن کے ہاتھ میں ہو گا
شفاعت کے ترانے ان کے ہونٹوں پر
محمد مصطفیٰ عرش الہی کے قریں ہو کر
ثنائے رب ادا کر کے
ہماری مغفرت کا بیج ہوئیں گے
اُسی لمحہ زمین حشر سے وہ بیج اُبھرے گا
شجر بن کر
پھر اُس کے سائے میں
آفتاب صبح محشر سے اماں پا کر
صلوۃ حق ادا کر کے
دروہ مصطفی کے درد میں اپنے کو پالیں گے
شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی
کتاب کا نام :- نسبت