نہیں ہے لازمی کوئی شے زندگی کے لیے
’’نبیؐ کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے‘‘
عبث وہ کام کہ غیر از وفا کیے ہیں جو
نہ موت کے لیے لازم نہ زندگی کے لیے
ثنا کی ایسی ہے سرگم میں گُم حیات مری
یہ سانس سُر کے لیے ہے، لے زندگی کے لیے
محبتِ شہِ والاؐ نہ گر کما پایا
بچایا تو نے ہے بندے کَے زندگی کے لیے
کہا خدا نے ہے قرآں میں برملا طاہرؔ
’’نبیؐ کی نعت ضروری ہے زندگی کے لیے‘‘