قبلہ و کعبہ ایمان رسول عربی
دو جہاں آپ پر قربان رسول عربی
چاند ہو تم جو رسولان سلف تارے ہیں
سب نبی دل ہیں تو تم جان رسول عربی
صدقہ حسنین کا روضہ پہ بلالو مجھ کو
ہند میں ہوں میں پریشان رسول عربی
کس کی مشکل میں تری ذات نہ آڑے آئی
تیراکس پر نہیں احسان رسول عربی
کوئی بہتر ہے تو بہتر سے بھی بہتر ہے تو
سب سے اعلی ہے تری شان رسول عربی
تیرا دیدار ہے دیدار الہی مجھ کو
تیری الفت میرا ایمان رسول عربی
مجمع محشر میں اس شان سے آئے بیدم
ہاتھ میں ہو ترا دامان رسول عربی
شاعر کا نام :- بیدم شاہ وارثی
کتاب کا نام :- کلام بیدم