تنہائیوں میں جب بھی پڑھوں نعت مصطفٰی ﷺ

تنہائیوں میں جب بھی پڑھوں نعت مصطفٰی ﷺ

بخشے مجھے عجیب سکوں نعتِ مصطفٰی ﷺ


آنکھوں میں آنسوؤں کے سمندر ابل پڑیں

قرطاس دل پہ جب بھی لکھوں نعت مصطفٰی ﷺ


ہر وقت ان کی یاد کے روشن دیے رہیں

بھیجا کروں درود، کہوں نعتِ مصطفٰی ﷺ


اپنے نبی ﷺ کے نام کی مالا جپا کروں

سب کچھ بھلا کے کہتا رہوں نعتِ مصطفٰی ﷺ


اے کاش زندگی کو وہ لمحہ بھی ہو نصیب

روضے پہ جا کے جب میں پڑھوں نعت مصطفٰی ﷺ