اسوہ مصطفیٰؐ ملا ہم کو

اسوہ مصطفیٰؐ ملا ہم کو

نورِ ارض و سما ملا ہم کو


آپ کا نقشِ پا ملا ہم کو

کیا عجب رہنما ملا ہم کو


ہم نے منزل کو پا لیا گویا

آپؐ کا راستہ ملا ہم کو


خدوخالِ ضمیر بھی جو دکھائے

دیں کا وہ آئنا ملا ہم کو


سیرت ِ پا ک پر گئی جو نظر

اک عجب حوصلا ملا ہم کو


دے تسلی جو ہر گھڑی تائب

مستقل آسرا ملا ہم کو

شاعر کا نام :- حفیظ تائب

کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب

دیگر کلام

نبیوں میں سب سے افضل و اعلیٰ سلام لو

امیرِ بحر و بر جیسا رسولِ خوش نظر جیسا

آساں بیٹھے آں مدینے دیاں لا کے تُوں سد لے مدینے والیا

بلا سبب تو نہیں ہے کھلا دریچۂ خیر

حق سرورِ عالم کا ادا کوئی نہ ہو گا

نسلِ حق کی باتیں کر کر کے جئیں تو نعت ہو

محمدؐ مصطفٰے اِسمِ گرامی

مرے حضور ؐ! سلام و درُود کے ہمراہ

حرکت میں قلم اُن کی عطاؤں کے سبب ہے

شمعِ بدرالدجیٰ ﷺ پھر جلادو