اُٹھی نظر تو روئے نبیؐ پر ٹھہر گئی

اُٹھی نظر تو روئے نبیؐ پر ٹھہر گئی

دِل کیا سنور گیا مِری قسمت سنور گئی


ہجرِ نبیؐ میں آہ کہاں بے اثر گئی

تڑپے جو ہم یہاں تو مدینے خبر گئی


اِس حُسنِ التفات کے قربان جائیے

قِسمت مِری بگڑنے سے پہلے سنور گئی


دامَانِ مصطفےٰ کا سَہارا ہوا نصیب

یہ بے کسی ہمارا بڑا کام کر گئی


میں مُسکرایا دیکھ کر خورشید حشر کو

میری نظر جو دامنِ سرکار پر گئی


میرے لبوں پہ نامِ نبیؐ جب بھی آگیا

دامن بچا کے مَوجِ حوادث گزر گئی


خالِدؔ توقعات ِ طلب سے کہیں سِوا

رَحمت نبیؐ کی دامنِ محتاج بَھر گئی

شاعر کا نام :- خالد محمود خالد

کتاب کا نام :- قدم قدم سجدے

دیگر کلام

زمیں پر عظمتِ ارض و سما بن کر نہیں آیا

دل اپنے دا گھر مطلع انوار کری جا

وہی جو مظہرِ ذاتِ خدا ہے

آزردہ آب دیدہ ہوں میں اُن کی چاہ میں

خدا دی خدائی دا سلطان آیا

ہم گنہ گاروں کو سرکار ؐ سنبھالے ہوں گے

جن کی نعتِ نبی زندگی ہو گئی

ہم کو پتہ ہے شمس یہ ضوافگنی کا راز

یادِ شہِ بطحا میں جو اَشک بہاتے ہیں

ہر لب پر ہے ذکر یہ پیہم