وقفِ ذکرِ شہِؐ حجاز رہوں
ایک ہی لےَ میں نَے نواز رہو ں
عام عشقِ رسولؐ کرنا ہے
اِسی دُھن میں سخن طرازرہوں
نعتِ خیرؐ الانام کہتے ہوئے
داد و تحسین سے بے نیار رہوں
لذّتِ ذکر سے رہوں سر شار
تپشِ فکر سے گداز رہوں
درِ اقدس کی چاکری چاہوں
یوں طلبگارِ برگ وساز رہوں
سر جھکا ہو درِ پیمبرؐپر
تائبؔ اس طرح سرفراز رہوں
شاعر کا نام :- حفیظ تائب
کتاب کا نام :- کلیاتِ حفیظ تائب