یہ جو قرآن مبیں ہے رحمتہ اللعالمین ﷺ

یہ جو قرآن مبیں ہے رحمتہ اللعالمین ﷺ

تیری عظمت کا امیں ہے رحمتہ رحمتہ اللعالمین ﷺ


دل تو کہتا ہے کہ تیری شان کی شایاں ہو نعت

نطق کو یارا نہیں ہے رحمتہ رحمتہ اللعالمین ﷺ


تو حسینوں کا حسین ہے تو جمیلوں کا جمیل

تو امینوں کا امین ہے رحمتہ رحمتہ اللعالمین ﷺ


تیرا جلوہ، تیری خو، تیرا تقدس، تیری ذات

حاصل علم و یقیں ہے رحمتہ رحمتہ اللعالمین ﷺ


فکر و دانش ہو کہ بزم آب و گل کی وسعتیں

تیرا ثانی ہی نہیں ہے رحمة رحمتہ اللعالمین ﷺ

شاعر کا نام :- نامعلوم

دیگر کلام

بھردو جھولی مری یا محمدؐ لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی

بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ

اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ

لم‌ یات نظیرک فی نظرٍ مثل تو نہ شد پیدا جانا

ان کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دیئے ہیں

ان کا در چومنے کا صلہ مل گیا

کچھ آسرے کسب فیض کے ہیں ، کچھ آئنے کشف نور کے ہیں

کوئی محبوب کبریا نہ ہوا

کس بات کی کمی ہے مولا تری گلی میں