ذکر تیرا جو عام کرتے ہیں

ذکر تیرا جو عام کرتے ہیں

اپنا اونچا مقام کرتے ہیں


تیرے حسن و جمال کی باتیں

صبح کرتے ہیں ‘ شام کرتے ہیں


رشکِ جنّت ہے بس وہی دھرتی

جس جگہ وہ قیام کرتے ہیں


خاکِ اقدس کے ذرّے ذرّے کو

حُور و غلماں سلام کرتے ہیں


تُو جو راضی خُدا بھی راضی ہے

بات اس پر تمام کرتے ہیں