کعبہ کے مقابل تجھے دیکھا ہے نظر نے
ہاں رب محمد کی عطا تیرے لئے ہے
ہے گنبد خضری کی جھلک سبز ردا میں
سرکار کی چادر کی ضیا تیرے لئے ہے
ماؤں کی ردا سایہ الطاف الہی
صدیق کی بیٹی کی حیا تیرے لئے ہے
ہر لمحہ ترے لب پہ درود اور ثنا ہے
خاصان محمد کی دعا تیرے لئے ہے
شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی
کتاب کا نام :- نسبت