ہیں ہم چاک داماں خدائے محمدؐ

ہیں ہم چاک داماں خدائے محمدؐ

بہت ہی پریشاں خدائے محمدؐ


پڑے کوئی مشکل ہمیں زندگی میں

کرے تو ہی آساں خدائے محمدؐ


عجب بُت پرستی کا ہے دور دورہ

تُو دے حکم آذاں خدائے محمدؐ


شجر ہوں حجر ہوں کہ ہوں بیل بوٹے

ہیں تیرے ثنا خواں خدائے محمدؐ


ترِے سادہ بندے گھرے گمرہی میں

سو دے اپنی پہچاں خدائے محمدؐ


تری عظمتوں کا شناسا محمدؐ

ہیں ان کا قدر داں خدائے محمدؐ


محمدؐ کا صدقہ معافی عطا کر

کھڑے ہیں پشیماں خدائے محمدؐ


ہمیں کملی والے کی اُمّت بنا کر

کیا تو نے احساں خدائے محمدؐ


گھرے کوئی طوفانِ رنج و بلا میں

غموں کا ہے درماں خدائے محمدؐ


کرم کی ہو بارش کہ پھر سے ہرا ہو

مرا نخلِ ایماں خدائے محمدؐ


جلیلِ حزیں پر کرم کر الٰہی

یہ ہے غرقِ عصیاں خدائے محمدؐ

شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل

کتاب کا نام :- رختِ بخشش

دیگر کلام

لہندے چڑھدے میں جس پاسے اپنی نظر اٹھاواں

اُٹھا کے ہاتھ اُسی کو پکارتا ہوں میں

اے عالمِ نجوم و جواہر کے کِردگار

اللہ ہو اللہ ہو مالک الملک لا شریک لہ

اللہ کے پاک نام سے آغاز ہے مرا

وہ لا محدود ہے بیرون ہر منزل میں رہتا ہے

اے خدائے بحر و بر بابِ نعت وا کر دے

میں بندہ آصی ہوں خطا کار ہوں مولا

اے کریم ناتواں پر تری رحمتوں کا سایہ

مان مَیں کس تے کراں تیرے بِناں