ترے فضل و کرم سے ہے ہویدا

ترے فضل و کرم سے ہے ہویدا

یہ دن اور رات نورانی سویرا


تو مالک اور رازق ہے سبھی کا

ہر اِک بندہ ترا ہی رزق کھاتا


اطاعت کر خدا کی مصطفیٰﷺ کی

نجات و مغفرت کا ہے یہ جادہ


تو عامل بن کے قرآنِ مبیں کا

خدا کے دوستوں کی صف میں آجا


محبت سے اطاعت کر خدا کی

محبت سے زمانے بھر پہ چھاجا


مرے رب کی پکڑ سے کیا بچے گا

غریبوں کو جو ظالم ہے ستاتا


جو بیٹھا حمد لکھنے کو کبھی میں

تو قرآں سے کیا ہے استفادہ


ہے ذکرِ ربِّ عالم میں بلا شک

سکونِ قلب طاہرؔ بے تحاشا

شاعر کا نام :- طاہر سلطانی

دیگر کلام

مالک الملک لا شریک ہے تو

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے

تُو خالق ہے ہر شے کا یا حّیُ یا قیّوم

ہے کرم سب پہ تیرا یا اللہ

جو چاہتا ہُوں اے میرے خُدا ہوجاؤں

ہر اک شے دا والی توں ایں سب دنیا دا سائیاں

الٰہی مُشکلوں میں سب کے

مُصوّرِ شامِ و سحر

محبت میں اپنی گُما یاالٰہی

جلوۂ عشقِ نبی دل میں بسا دے یا رب