ذات تیری ہےبرتر و بالا
ہر طرح تو ہے ارفع و اعلیٰ
رزق دیتا ہے کُل جہانوں کو
کون ہے ایسا پالنے والا
سارے عالم پہ یوں محیط ہے تو
چاند کے گرد جس طرح ہالا
سبھی محتاج ہیں تیرے در کے
اُن میں ادنیٰ ہو یا کوئی اعلیٰ
رنگ بخشا چمن چمن تو نے
چاند تاروں میں نور بھر ڈالا
شاعر کا نام :- نامعلوم