جاںنثارِ مصطفٰےﷺ ‘ صدیق اکبرؓ آپ ہیں

جاںنثارِ مصطفٰےﷺ ‘ صدیق اکبرؓ آپ ہیں

منبعِ ایثار ہیں ، الفت کا پیکر آپ ہیں


جن کا نصب العین ہے عشقِ نبیﷺ کی روشنی

کشتئہ عشق نبیﷺ ! اُن کے تو رہبر آپ ہیں


متّقی لاکھوں ہوئے دنیا کے عرض و طول میں

" اتقٰی" کے رتبے پہ فقط صدیق اکبرؓ آپ ہیں


وہ سفر ہو یا حضر ہو ہر جگہ قربت رہی

ہیں رفیقِ غار بھی روضے کے اندر آپe ہیں


اپنے گھر کا کل اثاثہ دے دیا بہر خُدا

پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا وہ تونگر آپ ہیں


ثانیٔ صدیق اکبرؓ کون ہوگا پھر ‘ جلیل!

انبیاء کے بعد ہر انساں سے بہتر آپ ہیں

شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل

کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی

دیگر کلام

تیری خیر ہو وے اے شہنشاہا اج خیر اساں لے جانی ایں

نصیب تھا علی اصغر کا یار بچپن میں

شکرِ خدائے بزرگ و برتر

آئیں جب خاتونِ جنت اپنے گھر

یہ اصحاب صُفّہ، خدا کے سپاہی

بہارِ باغِ اِیماں حضرتِ فاروقِ اعظم ہیں

بو تراب و شہ مرداں اسد اللہ علی

مسجدِ حق کی اذاں، احمد رضا

یعقوب کے لیے تو خدا کارساز تھا

دو جہاں کا سہارا حلیمہ کے گھر