کمال آپ کی ہمت خدیجۃ الکبریٰ

کمال آپ کی ہمت خدیجۃ الکبریٰ

نثار آپ پہ جنت خدیجۃ الکبریٰ


عظیم آپ کی عظمت خدیجۃ الکبریٰ

ہیں آپ باعثِ برکت خدیجۃ الکبریٰ


ہیں آپ مادرِ امت خدیجۃ الکبریٰ

ہیں آپ لائقِ عزت خدیجۃ الکبریٰ


ہے پیار میں بھی نہیں مثل آ پ کا کوئی

وفا ہے آپ کی عادت خدیجۃ الکبریٰ


بڑا ہے فخر محمد کریم آقا کی

ہیں آپ پہلی رفاقت خدیجۃ الکبریٰ


وقار آپ کا عالم میں سب سے بالا ہے

حسین آپ کی قسمت خدیجۃ الکبریٰ


بیان آپ کا رتبہ جو کر سکوں میں بھی

ہے ناز کی یہ سعادت خدیجۃ الکبریٰ

شاعر کا نام :- صفیہ ناز

کتاب کا نام :- شرف

دیگر کلام

زبان حال سے کہتی ہے کربلا کی زمیں

خواجۂ ہند وہ دَربار ہے اَعلیٰ تیرا

اک آس میری مولا پوری تے کدی ہو وے

اَلسّلام اے سیّدِ ھجویر قطبُ الاولیاء

حُسین کی دکھ بھری کہانی تمام دنیا سُنا کرے گی

بغداد کے مسافِر میرا سلام کہنا

راکب دوشِ شہنشاہِ امم

بَدہ دستِ یقیں اے دِل بدستِ شاہِ جیلانی

غوثِ اعظم کی جس پر نظر پڑ گئی

حضرت بلالؓ حبشی جو صحرا کی دُھول تھے