خیرات مل رہی ہے یہ مولا حسین ؑ سے
اپنی تو ہر خوشی ہوئی مولا حسینؑ سے
دُھندلا گیا تھا چہرۂ دین مبین بھی
بگڑی ہر اک بنی ہی مولا حسینؑ سے
قربانی اما م ؑ سے اسلام زندہ ہے
میر ی تو زندگانی ہے مولا حسین ؑ سے
ہر وقت اُنؑ کی یاد کے جلتے چراغ ہیں
ہے اپنے گھر میں روشنی مولا حسین ؑ سے
میں ہو ں غلام سیّدِؐ لولاک کا مجید ؔ
نسبت یہی تو ہے مر ی مولا حسین سے
شاعر کا نام :- عبد المجید چٹھہ
کتاب کا نام :- عکسِ بو تراب