طلوع ہوتے ہوئے سویرے
لگائیں اُس کی گلی کے پھیرے
فنا کی راہوں سے بھی گزر کر
بقا کی وادی میں اُس کے ڈیرے
حیات کو اُس کے نام کرنا
لہو کو اُس کے سلام کرنا
خراج ہے عشق ہے دُعا ہے
حسین سچائی ہے وفا ہے
چراغ بو بکر کا اجالا
جہادِ فاروق کا قرینہ
غنائے عثمان کا اثاثہ
علی کی تلوار کا نگینہ
اکیلا بھی اک ہجوم جیسا
سراپا دار العلوم جیسا
سفر ہے منزل ہے راستہ ہے
حسین سچائی ہے وفا ہے
شاعر کا نام :- مظفر وارثی
کتاب کا نام :- نورِ ازل