ایسی روشنی دیکھی، ایسا راستہ پایا

ایسی روشنی دیکھی، ایسا راستہ پایا

عمر کے خزانوں سے جو نہ پا سکا پایا


ہم نے اُن کے دریا پر یہ نظارہ دیکھا ہے

پار بھی وہی اترا جس کو ڈوبتا پایا


جب تلاش میں ان کی کوئے ذات سے نکلے

کائنات کو ہم نے راہ میں پڑا پایا


رفعتوں کے میلے میں لے گئی نظر مجھ کو

اُن کے پاؤں پر رکھ کرٗ سر نہ میں اٹھا پایا


میرے آنسوؤں کی بھی آپ نے صدا سن لی

ہاتھ بھی نہ پھیلائے اور مدعا پایا


جس خدا نے بخشا ہے مصطفؐےٰ سا پیغمبر

مصطفؐےٰ کے صدقے میں ہم نے وہ خدا پایا


منفرد ہے ذات انکی معجزہ حیات انکی

چاند ٹوٹتے دیکھا ، سنگ بولتا پایا


سب حضورؐ عالی کا ہے کرم مظفر پر

حبس میں چلے جھونکے دھوپ کو گھٹا پایا

شاعر کا نام :- مظفر وارثی

کتاب کا نام :- صاحبِ تاج

دیگر کلام

!بے رنگ سے دن رات ہیں اے سیّدِ ساداتؐ

تابع ہے تِرا رستۂِ فردوس کا راہی

جس دا پاک محمد نام، اُس تے لکھ درود سلام

پہلے وجدان نعت کہتا ہے

برستی رحمت و انوار کی ہر سو گھٹا دیکھی

کس طرح چاند نگر تک پہنچوں

عشقِ سرکار میں جو دل بھی تڑپتا ہو گا

کیا ہم کو شکایت ہو زمانے کے ستم سے

دھوم ہے ہر جا محمد مصطفیٰ پیدا ہوئے

ملکِ خاصِ کِبریا ہو