اپنے گھر میں ایک دن داخل ہوئے جب مصطفٰے
مومنوں کی ماں کو دیکھا کر رہی تھیں کچھ تلاش
شفقت بھرے لہجے میں پو چھا آپ نے ، اے عائشہ!
کیا ہوا جا نِ نبی! تم کر رہی ہو کیا تلاش
سی رہی تھی آپ کا کرتا مبارک یا نبی!ؐ
گر گئی ہے ہا تھ سے میرے اچا نک ہی سوئی
ہے اندھیر ا ڈھونڈتی ہوں سوئی اب دِکھتی نہیں
تھگ گئی ہوں ڈھونڈتے پر سوئی ہے ملتی نہیں
سن کے باتیں عا ئشہؓ کی مسکرائے مصطفیٰ
آپ کی مسکان نے کمرے کو روشن کردیا
نُور کی کرنوں سے ہر شئے اتنی روشن ہو گئی
کھو گئی تھی سوئی جو فورَا ہی واپس مل گئی
شاعر کا نام :- حافظ عبدالجلیل
کتاب کا نام :- مہکار مدینے کی