اپنی اطاعت اپنی محبت مجھے بھی دو

اپنی اطاعت اپنی محبت مجھے بھی دو

در پر پڑھوں سلام اجازت مجھے بھی دو


آنکھوں سے اپنی دیکھوں بہاروں کی سرزمیں

ایسا نصیب، ایسی سعادت مجھے بھی دو


میری جبیں پہ آپ کے کوچے کی خاک ہو

یہ مرتبہ، یہ شان، یہ شوکت مجھے بھی دو


طیبہ کی وادیوں کی گدائی عطا کرو

جس کو نہیں زوال وہ دولت مجھے بھی دو


طیبہ نگر ہو اور مرے پا برہنہ ہوں

یہ فخر، یہ غرور، یہ عزت مجھے بھی دو