بڑی مشکل میں ہوں مجھ پر کرم ہو یا رسول اللہﷺ

بڑی مشکل میں ہوں مجھ پر کرم ہو یا رسول اللہﷺ

کرم مجھ پر کہ کچھ کم میرا غم ہو یا رسول اللہﷺ


تمہارے در سے کوئی بھی کبھی خالی نہیں جاتا

مری جانب بھی اک نظرِ کرم ہو یا رسول اللہﷺ


محمد احمد و محمود و حامد ہو تمہیں آقا

شفیع المذنبیں عالی چشم ہو یا رسول اللہﷺ


نہ ہے تم سا نہ ہوگا اور نہ تھا تم سا کوئی آقا

کہ تم شاہِ عرب شاہِ عجم ہو یا رسول اللہﷺ


مرے مولیٰ مدد کیجیے بھنور میں ہے مری کشتی

تمہیں ہو ناخدا اب تو کرم ہو یا رسول اللہﷺ


سرِ محشر اغثنی یا رسول اللہ پکاروں گا

شفاعت کے لیے تیرا قدم ہو یا رسول اللہﷺ


تمہارے در پہ نظمی مانگتا ہے بھیک بس اتنی

تمہاری مدح اور میرا قلم ہو یا رسول اللہﷺ