درِ مصطفےٰ پہ جس دم، دمِ بےخودی میں پہونچے
تو لگا کہ جیسے ہم بھی حدِ زندگی میں پہونچے
وہی حال تھا ہمارا، وہی رنگ تھا ہمارا
کہ اندھیروں سے اچانک کوئی روشنی میں پہونچے
وہ مدینے والی گلیاں، کھلیں جن میں دل کی کلیاں
کبھی اِس گلی سے نکلے، کبھی اُس گلی میں پہونچے
شاعر کا نام :- اختر لکھنوی
کتاب کا نام :- حضورﷺ