حج بیت اللہ کے رسمی سفر سے فائدہ؟

حج بیت اللہ کے رسمی سفر سے فائدہ؟

زائرو! نظارہ دیوار و در سے فائدہ؟


تم سے جب ممکن نہیں تعمیل ارشادِ رسولﷺ

مومنو! طوفِ درِ خیر البشر سے فائدہ؟


قبل ِ آغازِ سفر تقریبِ رُخصت کیا ضرور؟

بعد تکمیلِ سفر بھی کروّ فر سے فائدہ؟


قلب میں پیدا نہ ہو جب تک سُرورِ سرمدی

خو د ہی سوچو صرف تسکینِ نظر سے فائدہ؟