کہو یانبیؐ بڑی شان سے

کہو یانبیؐ بڑی شان سے

یہ عزیز ہے ہمیں جان سے


مرے شاہؐ کا ہے مقام کیا

کبھی پوچھنا یہ قرآن سے


تجھے جان پائے گا کیا کوئی

تو ورا ہے وہم و گمان سے


وہی ہو گیا جو کہا گیا

میرے مصطفیٰؐ کی زبان سے


ترےؐ نام پر تریؐ آلؓ پر

میں فدا رہوں دل و جان سے


پڑے جب بھی سخت گھڑی کوئی

تو پکار لیتا ہوں مان سے


ہے مدینہ مسکنِ مصطفیٰؐ

یہاں بول چال ہو دھیان سے


ہوئے جبرائیلؑ بھی حیرتی

مرے مصطفیٰؐ کی اُڑان سے


وہی نام رُوح پہ ثبت ہے

جو سنا تھا نام اذان سے

شاعر کا نام :- اشفاق احمد غوری

کتاب کا نام :- صراطِ خلد

دیگر کلام

ہمیں کیسی فکر کہ مصطفیٰ ہیں وکِیْلِنَا ہیں کَفیْلِنَا

کِتنی گُستاخ ہے نگاہِ خیَال

عجب کرم شہِ والا تبار کرتے ہیں

میرے رسول دے در دا کمال وکھرا اے

پیار سے دیکھتا ہے خدا بھی اُسے جو بشر مصطفے کی نظر میں رہے

دکھایا جب زلیخا نے جمال ِ حضرت یوسف

دلاں دے درد دا دارو ہوا مدینے دی

جاتے ہیں سوئے مَدینہ گھر سے ہم

جلوہ فگن محمد ﷺ ‘ جلو نما محمد ﷺ

بہ لب خوشبو درودوں کی بدولت ساتھ رہتی ہے