کرب کی رات میں اک نام سہارا تو بنا
ہر بُن مو سے محمد کی صدا آتی ہے
میرے سرکار نے پھر مجھ کو بلایا ہو گا
ایک پیغام لئے بادِ صبا آتی ہے
درد کچھ اتنا سوا ہے کہ تسلی کے لئے
آج کی رات مدینے کی ہوا آتی ہے
شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی
کتاب کا نام :- نسبت