کون ہے اے سرور دیں تیرے جیسا کون ہے

کون ہے اے سرور دیں تیرے جیسا کون ہے

جز تیرے شمس الضحی کی شان والا کون ہے


یہ تو ہیں آقا تمہارے نام ہی کی برکتیں

ہم فقیروں کو وگرنہ بھیک دیتا کون ہے


تو کریم دو جہاں میں ہوں فقیر ناتواں

تجھ سا داتا کون ہے اور مجھے سا منگتا کون ہے


صدقہ اپنے لاڈلوں کا ایک رحمت کی نظر

رحمتوں والے نبی میرا سہارا کون ہے


لاج والے لاج رکھنا تیرا کہلاتا ہوں میں

مجھ سے بے کس بے نوا منگتے کا داتا کون ہے


ہاتھ سے دامن نہ چھوٹے مصطفے کی آل کا

اس گھرانے کے علاوہ میرا تیرا کون ہے


یاد کر زاہد مکاں سے لامکاں کا وہ سفر

کس کا دم سدرہ پہ ٹوٹا آگے پہنچا کون ہے


پنجتن کا نام لیوا ہوں کوئی مجرم نہیں

دنیا والو! ان سے اعلیٰ ان سے اچھا کون ہے


نام لیوا ہوں نبی کا اور نبی کی آل کا

کوئی بتلائے نیازی مجھ سے اچھا کون ہے

شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی

کتاب کا نام :- کلیات نیازی

دیگر کلام

اللہ غنی کیسی وہ پر کیف گھڑی تھی

حیاتِ دل کا ذریعہ حضور کا مداح

سب سے بہتر ہے نام و نسب آپؐ کا

نارِ دوزخ کو چمن کر دے بہار عارِض

تیغ نکلی نہ تبر نکلا نہ بھالا نکلا

گدا واں یا رسول اللہ تیرا واں یا رسول اللہ

روضے دے چفیرے نیں غلاماں دیاں ٹولیاں

مُجتبیٰ وی مُصطفیٰ وی

ہے یہ فضلِ خدا، میں مدینے میں ہوں

یوں مدینے میں لوگ چلتے تھے