خدا رحم کرتا نہیں اُس بشر پر
ترا دستِ رحمت نہ ہو جس کے سر پر
جھکی ہیں ادب سے کروڑوں نگاہیں
برستی ہے رحمت ترے ؐبام و در پر
تجھؐے یاد کرتے ہیں دن رات سارے
لکھا ہے تراؐ نام اِک اِک شجر پر
اگر مانگتا توؐ نہ اُس کو خدا سے
نہ کھلتا کبھی بابِ رحمت عمر ہر
ابھی میں نے دیکھا نہیں سبز گنبد
ابھی قرض باقی ہے میری نظر پر
شاعر کا نام :- انجم نیازی
کتاب کا نام :- حرا کی خوشبُو