کتاب معتبر سب سے بڑا ہے معجزہ تیرا

کتاب معتبر سب سے بڑا ہے معجزہ تیرا

ہر اک آیت ہے جس کی عدل کے میزان کی مانند


زمانے کی ہر اک گردش نے اس کو اور چمکایا

کتاب معتبر کی آیتیں امواج دریا ہیں


جو ٹکراتی ہیں آکر ساحل مقصود انساں سے

اسی "نور مبیں" سے آنکھ کو ٹھنڈک ہوئی حاصل


یہ وہ پانی ہے جو دوزخ کی آتش کو بجھاتا ہے

یہ آیات کریمہ حوض کوثر ہیں


گنہگاروں کے منہ دھل کر ہوئے روشن

اسی سے کوئلہ آخر بنا ہیرا


مساوات واخوت کے سبق اس میں

نظام عدل کی بنیاد بنتے ہیں

شاعر کا نام :- ابو الخیر کشفی

کتاب کا نام :- نسبت

دیگر کلام

یَا نَبِیْ سَلَامٌ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلْ سَلَامٌ عَلَیْکَ

نظر میں بس گیا ہے گنبد و مینار کا جلوہ

کملی والا نور اجالا لے کے رحمت دا دو شالہ

اے صبا لے کے تو آ ان کے بدن کی خوشبو

نعت حال لوگوں پہ انگلیاں اٹھاتے ہیں

مجھ پہ بھی چشم کرم اے مِرے آقا! کرنا

یہ تو بس اُن کا کرم ہے کہ ثنا سے پہلے

گنبدِ سبز کی رنگت کے ثمر چن چن کر

شاخِ مژگاں پر کھلا حرفِ ثنا

کہوں کیوں نہ ہر وقت ہائے مدینہ