مدینے کی ساری زمیں محترم ہے

مدینے کی ساری زمیں محترم ہے

مکان محترم ہے مکیں محترم ہے


در مصطفے پر جھکی جو ادب سے

خدا کی قسم وہ جبیں محترم ہے


جہاں کملی والے کا ہے آستانہ

وہ عرش علی سے کہیں محترم ہے


رہا ہے محمد ﷺ کے قدموں کے نیچے

جبھی تو یہ عرش بریں محترم ہے


جہاں ذکر میلاد خیر البشر ہو

وہ گھر محترم وہ زمیں محترم ہے


ہوا جو نیازی محمد ﷺ کا منگتا

وہ شاہوں سے بڑھ کر کہیں محترم ہے