محمد کی محفل سجاتے رہیں گے
ہم اپنے مقدر جگاتے رہیں گے
مدینے کے والی ہمیں مشکلوں
بچاتے رہے ہیں بچاتے رہیں گے
سلامت ہے جب تک یہ سانسوں کی مالا
محمد کی نعتیں سناتے رہیں گے
حبیب خدا ہم کو چوکھٹ پہ اپنی
ہلاتے رہے ہیں بلاتے رہیں گے
کرم بن کے خوابوں میں سرکار بطحا
ہمیں اپنے جلوے دکھاتے رہیں گے
ہمیں جام کوثر، کوثر کے والی
پلاتے رہیں گے پلاتے رہیں گے
اے محبوب داور غریبوں کے آقا
تیرے نام پر سر جھکاتے رہیں گے
جو یاد حبیب خدا سے ہیں روشن
سدا وہ دیئے جگمگاتے رہیں گے
تیرے نام نامی پہ سلطان عالم
یہ دیوانے سب کچھ لٹاتے رہیں گے
نبی کے سدا گیت گاؤ نیازی
وہی تیری بگڑی بناتے رہیں گے
شاعر کا نام :- عبدالستار نیازی
کتاب کا نام :- کلیات نیازی