رحمت خدا کی چشمِ نمِ مصطفیٰؐ سے ہے

رحمت خدا کی چشمِ نمِ مصطفیٰؐ سے ہے

بخشش ہماری موجِ یمِ مصطفیٰؐ سے ہے


امّت کا غم ہے آپؐ کو ہر لحظہ ہر گھڑی

امّت یہ کامران غمِ مصطفیٰؐ سے ہے


نقشِ قدم حضورؐ کا ہے منزلِ مراد

میری جبیں لگی قدمِ مصطفیٰؐ سے ہے


انؐ کے طفیل ختم ہوئیں سب مصیبتیں

ہر اک بلا ٹلی کرمِ مصطفیٰؐ سے ہے


طاہرؔ تو پنجتن کی صفت یہ بیان کر

بابِ ارم کھلا حرمِ مصطفیٰؐ سے ہے