بقولِ جابر کہا یہ پیغمبر ؐ خدا نے
کہ نور میرا ہی سب سے پہلے
خدائے قدوس نے بنایا
نہ جانے کب تک وُہ نورِ اوّل رہا ہمکتا
جہانِ بالا میں
کوئی بھی شے اُس گھڑی نہیں تھی
نہ لوحِ محفوظ تھی نہ کرسی
نہ عرش تھا اور نہ بحر وبر تھے
نہ تھی بہشت بریں نہ دوزخ
نہ تھے فرشتے نہ جنّ و آدم ؑ
وُہ نورِ رحمت ظہور سے پہلے ضوفشاں تھا
سلام اُس نورِ اوّلیں پر