سرکار یوں لگا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

سرکار یوں لگا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

اللہ کو پا لیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد


دنیا کی بھیٹر میں کہیں گم ہو گیا تھا میں

اپنا پتہ چلا ہے تجھے دیکھنے کے بعد


حسن جہاں ہے گرچہ حسیں سے حسین تر

نظروں میں کب جچا ہے تجھے دیکھنے کے بعد


آیا جو تیری بزم محبت میں ایک بار

تیرا ہی ہو گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد


بھولے سے بھی نہ جاؤں گا اب غیر کی طرف

یہ میرا فیصلہ ہے تجھے دیکھنے کے بعد


دل ہے کہ مانتا ہی نہیں اب کسی کی بات

دیوانہ ہو گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد


ایسا حسین ایسا نہیں کوئی خوبرو

دل نے مجھے کہا ہے تجھے دیکھنے کے بعد


دیکھا تجھے نیازی نے قسمت سنور گئی

گھر خلد بن گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد