سراجا منیرا نگار مدینہ
تجلے مکہ بہار مدینہ
گھرا ہوں اکیلا انبوہ غم میں
دہائی ہے اے تاجدار مدینہ
مبارک تجھے بخدا روح مجنوں
میں سو جان سے ہوں نثار مدینہ
الہی دم واپسی سامنے ہو
وہ محبوب عالم نگار مدینہ
مجھے گردش چرخ گوپیں ڈالے
بنو پر میں یارب غبار مدینہ
دل مبتلا کے ٹھکانے نہ پوچھو
جوار محمد دیار مدینہ
کہاں باغ عالم کی بیدم ہوائیں
کہاں وہ نسیم بہار مدینہ