طیبہ رشک جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
جس طرف دیکھیے ہے بہار اللہ اللہ اللہ
یہاں رات دن ہیں فرشتے اترتے
مزارِ نبی پر سلام عرض کرتے
مرحبا روضہ تاجدار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
تبسم میں ان کے ہے جنت کی کنجی
اشارے میں ان کے شفاعت کی کنجی
شافع و مونس و غم گسار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
ثنا ان کی آیات قرآں میں آئی
انہیں کے لیے رب نے دنیا بنائی
ہیں وہی رحمتِ کردگار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
شفاعت کا سہرا بندھا ان کے سر پر
کیا رب نے ان کو عطا حوضِ کوثر
ان کا ہے خلد پر اختیار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
سبھی انبیا کو ہے حاجت انہیں کی
ہے بخشش کا ساماں عنایت انہیں کی
میرے آقا کی ہے سب بہار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
انہیں غیب کا علم رب نے دیا ہے
خزانوں کا محتاج ان کو کیا ہے
ہیں وہی قاسمِ روزگار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
وہ معراج والے وہی راج والے
وہ منہاج والے وہی تاج والے
جنتوں کے وہی شہریار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
صداقت انہی کی عدالت انہی کی
سخاوت انہی کی شجاعت انہی کی
ہیں وہی تاجور تاجدار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
وہی سرورِ کشورِ مرسلاں ہیں
وہ ممدوحِ قرآں وہ ایماں کی جاں ہیں
ان کے اوصاف ہیں بے شمار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
وہ اخلاص والے وہ اخلاق والے
وہ اعجاز والے وہ میثاق والے
شانِ رب ذی حشم باوقار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
فصاحت میں یکتا بلاغت میں یکتا
نبوت میں یکتا رسالت میں یکتا
آپ ہیں یکّہ روزگار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ
پڑھو نظمی ان کی ثنا پڑھتے جاؤ
ہر ایک سانس صلِّ علیٰ پڑھتے جاؤ
وجد میں جھوم کر بار بار اللہ اللہ اللہ
طیبہ رشکِ جناں خلد زار اللہ اللہ اللہ