ان کے آنے کی خوشیاں مناتے چلو

ان کے آنے کی خوشیاں مناتے چلو

کملی والے کی نعتیں سناتے چلو


لب پہ صلّے علیٰ کا ترانہ رہے

جھومتا سُن کے سارا زمانہ رہے


دل جو سوئے ہوئے ہیں جگاتے چلو

ہر جگہ پہ اجالوں کا ساماں کرو


آپ آئے ہیں گھر گھر چراغاں کرو

سارے بازار گلیاں سجاتے چلو


اپنے بگڑے مقدر بناتے ہوئے

عاشقو تم مدینے کو جاتے ہوئے


ان کی راہوں میں آنکھیں بچھاتے چلو

ہو تصور میں ہر دم خیالِ نبی


دل میں ہو آرزوئے جمالِ نبی

یاد میں ان کی آنسو بہاتے چلو


چرچا سرکار کا یونہی پیہم رہے

دم میں جب تک ظہوریؔ ترے دم رے


گیت ان کی محبت کے گاتے چلو