یَامُدْرِکَ اَحْوَالِیْ

یَامُدْرِکَ اَحْوَالِیْ

قَدْتَعْلَمُ وَاللّٰہِ مَا یَخْطُرُفِیْ بَالِیْ


--------------------

اے میرے آشنائے احوال! اللہ کی قسم، میرے دل و جان پر گزرنے والے ہر معاملے سے تو آگاہ ہے۔


لَا تَکْذِبُ فِیْ ذَکَ

فِیْ لُجَّۃِ افَاتٍ بِالْعَونِ وَجَدْنَاکَ


--------------------

اس بارے میں ہم جھوٹ نہیں بولتے کہ آفات کے دریا میں ہم نے تیری معاونت پائی


اَلْفَخْرُلہٗ جَازَا

مَنْ جَاءَ عَلٰی بَابِکٌ قَدْ نَالَ وَقَدْفَازَا


--------------------

اُسے افتخار زیبا ہے، جو بھی تیرے در پر آیا، اُس نے (اف افتخار) کو پایا اور کامیاب ہوا


فِی الْعِشُقِ کَرَامَاتٌ

مِنْ اَخْلَصَہٗ یَبٗقَی لِلْیَائِسِ رَوْعَاتٌ


--------------------

عشق میں (بےشمار) کرامات ہیں، جو اس میں خالص ہوا، وہ باقی ہوگیا (البتہ) ناامید کے لیے خطرات ہیں


مَاطَاوَعَ مَنْ وَّلّٰی

مَحْرُوْمُ مُوَالَاتٍ لَا صَامَ وَلَا صَلّٰی


--------------------

جس نے رُخ پھیرا، اُس نے کوئی طاعت نہیں کی، محبت سے محروم شخص کی صوم و صلوٰۃ بے معنی ہے


اَلفِیٗضُ بِاَ نُوَارِ

فِی بَا صِرِاۃِ الرَّائِی مِنٗ قُبَّۃِ مُخٗتَارِ


--------------------

جناب ِ رسالت مآب صلّی اللہ علیہ وسلّم کے گُنبدِ خضرٰی سےچشمِ بینا انوارِ الٰہیہ کا فیض حاصل کرتی ہے


اَلْحِکْمۃُ مَایجری

مِنُ مَّنطِقِ اَخْیَارٍ کَالَّامِعِ بِالْفَجْرِ


--------------------

حکمت وہ ہے جو اہل اللہ کی زبان سے جاری ہے۔ اس حکمت کی مثال روشنی فجر کی سی ہے