ذرّے ذرّے کو رہنمائی دی

ذرّے ذرّے کو رہنمائی دی

ساری دنیا کو پارسائی دی


آپؐ کا جب کبھی خیال آیا

یہ زمیں عرش پر دکھائی دی


زندگی کو نشاط کی منزل

ناخداؤں کو ناخدائی دی


ہر طرف شہد میں گھلی آواز

نُور میں تیرتی سنائی دی


آپ ؐ کا نام جب لیا میں نے

دُور تک روشنی دکھائی دی